Health Tips Symptoms and Treatment

Sarson Ka Soodmand Tail

Sarson Ka Soodmand Tail

سرسوں کا سود مند تیل

Sarson Ka Soodmand Tail

سرسوں ایک اہم فصل اور اُس کا ساگ سردیوں کی قوت بخش غذا ہے ۔غذائیت سے بھر پور اس ساگ کو دیہات کے لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی لذیذ اور مقوی غذا ہے ،جو دودھ کا نعم البدل بھی ہے۔سرسوں کے پتوں کے ساگ میں حیاتین الف ،ب اور ج (وٹامنز اے ،بی اور سی)کے علاوہ کیلسےئم ،سوڈئیم،نمکیات ،کلورین،فاسفورس ،لحمیات (پروٹینز)،فولاد اور گندھک بھی پائی جاتی ہے ۔

اس کی غذائیت گوشت کے مساوی ہے ۔
سرسوں کے ساگ کی طرح اس کا تیل بھی توانائی بخش اور صحت کے لیے بے حد مفید ہے ۔سرسوں کا تیل اس کے بیجوں سے کشید کرکے نکالا جاتا ہے ۔یہ تیل پرانے وقتوں میں کھانے پکانے کے لیے نہایت شوق سے استعمال کیا جاتا تھا ۔آج بھی خاص طور پر دیہی علاقوں میں سرسوں کا تیل ہی استعمال کیا جاتاہے ،
صرف کھانا پکانے کے لیے ہی نہیں ،بلکہ بطور دوا بھی۔


سرسوں کا تیل صحت افزا ہونے کے ساتھ ساتھ حُسن افزا بھی ہے ۔پرانے وقتوں سے ہی خواتین اپنی جِلد اور بالوں کی خوب صورتی اور صحت کے لیے اسے استعمال کرتی آرہی ہیں ۔سرسوں کا تیل جِلد اور بالوں کی خوب صورتی و رعنائی میں اضافہ کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔یہاں اس کے فوائد درج کیے جارہے ہیں :
سرسوں کا تیل جِلد کی خوب صورت اور حفاظت کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔یہ تیل سورج کی تمازت سے جھلس جانے والی جِلد کی درستی میں مدد کرتا اور جِلد پر موجود داغ دھبوں کو صاف کرکے اسے قدرتی نکھار بخشتا ہے ۔
سرسوں کے تیل میں حیاتین ھ(وٹامن ای)کی خصوصیات بہت وافر مقدار میں ہوتی ہیں ۔جِلد کی اوپری سطح پر سرسوں کا تیل لگانے سے آپ کی جِلد سورج کی بنفشی شعاعوں کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے ۔
سرسوں کے تیل کا جسم پر مساج جِلد کو تروتازہ ،جوان وصاف ستھرا کردیتا ہے اور خون کے دورانیے کو تیز کرنے میں معاونت کرتا ہے ۔یہ نہ صرف جِلدی تعدیہ (انفیکشن)ختم کرنے میں نہایت مفید ہے ،بلکہ جِلد کی سوزش وجلن کو کم کرنے میں بھی فائدہ مند ہے ۔اس کے علاوہ زخموں کو بھی بہت تیزی سے مند مل کرتا ہے ۔
سرد موسم میں اکثر ہونٹوں کی جِلد خشک ہوجاتی ہے،جس سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور ان سے خون بھی رسنے لگتا ہے ۔سرسوں کا تیل پھٹے ہوئے ہونتوں کو اچھا کرنے کا بہترین علاج ہے ،لیکن اسے پھٹے ہوئے ہونٹوں پر نہیں لگائیں ،بلکہ رات کو سونے سے پہلے ناف میں دو تین قطرے ڈال کر سوجائیں اور یہ عمل روزانہ کریں ۔اس عمل سے آپ کے ہونٹوں کا پھٹنا پن ختم ہوجائے گا اور وہ کبھی خشک نظرنہیں آئیں گے ۔یہ ایک حیرت انگیز وقدیم علاج ہے ،جو ہونٹوں کو قدرتی نرمی دیتا ہے اور انھیں ملائم و نم آلود رکھنے میں معاونت کرتا ہے ۔
سرسوں کا تیل بالوں کی قدرتی غذا ہے،لمبے،گھنے،مضبوط اورچمک دار بالوں کی مناسب نشوونما کے لیے سرسوں کا تیل بہترین ہے ۔اس کا استعمال بالوں کو ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے اور بالوں کی افزایش میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔سرسوں کے تیل کو ہلکا سا گرم کرکے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مساج کرنے سے بالوں کی نشوونما میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور کھوپڑی کا دورانِ خون بھی بڑھ جاتا ہے ۔
سرسوں کا تیل حیاتین اور معدنیات (منرلز)کا مجموعہ ہے ۔اس میں کثیر مقدار میں بیٹا کیروٹین (BETACAROTENE)ہوتی ہے ۔بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر حیاتین الف میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔یہ بالوں کے لیے نہایت مفید حیاتین قرار دی جاتی ہے ۔سرسوں کے تیل میں فولاد ،چربیلا تیزاب(فیٹی ایسڈ)،کیلسےئم اور میگنیز ےئم جیسی اہم معدنیات پائی جاتی ہے ،جو بالوں کی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔
سرسوں کا تیل بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری غذائی اجزا فراہم کرتا ہے ،جس کی وجہ سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں ۔یہ گنج پن کو ختم کرنے میں نہایت موٴثر ٹانک کا کام سر انجام دیتا ہے اور خشک وبے رونق بالوں کو چمک دمک وتروتازگی عطا کرتا ہے ۔
یہ تیل سر کی جِلد میں تعدیے کے باعث ہونے والی خارش کے خلاف مدافعت کرتا اور اس سے نجات دلاتا ہے ۔بالوں میں تیل لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تیل کو ہلکا سا گرم کرکے اُس سے پندرہ منٹ تک سر کا خوب مساج کیا جائے۔بالوں کو ڈھانپ لیں اور دوتین گھنٹے بعد سرد ھو لیں ۔یہ عمل بالوں کو ہر قسم کے جِلدی تعدیے سے بچا کر انھیں لمبا،گھنا اور خوب صورت بنا تا ہے ،جس سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔
سرسوں کے تیل کی باقاعدگی سے سر میں مالش کرنے سے قبل ازوقت سفید ہونے والے بالوں کے مسئلے سے بھی نجات مل سکتی ہے اور بال قدرتی طور پر سیاہ و چمک دار ہو سکتے ہیں ۔ہر دوسرے دن سونے سے پہلے سرسوں کے تیل سے سر کی مالش کریں ،کچھ دنوں میں ہی آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا اور بال سیاہ ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط بھی ہو جائیں گے ۔سرسوں کا تیل بالوں کو صحت مند بناتا ہے ۔
سرسوں کے تیل کو صرف سردیوں میں ہی استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہو گا ،اس لیے کہ ا س کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور سر د موسم میں اس کا استعمال جِلد اور بالوں کے لیے موٴثر ثابت ہوتا ہے۔
اس تیل میں سے مخصوص سی خوشبو یا مہک نکلتی ہے ،جو بہت سے افراد کو نا گوار گزرتی ہے اور وہ اسے استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں ،لیکن انھیں اس کی مہک کے بجائے اس کے فوائد پر نظر رکھنی چاہیے ۔سرسوں کا تیل مفید تیلوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2019-01-12

Sarson Ka Soodmand Tail The head is a major crop and the strongest food for its cold winter. The people of rural villages are very fond of food. The patient’s saga and corn bread are delicious and aroused foods, which can also be considered as a waste of milk. The sag of the blood cells contains citrus alphabets, sodium, vitamins, chlorine, phosphorus, foliage, and sulfur, besides the animals, A and B (vitamin A, B and C).

Its nutrition is equal to meat.
Sarson Ka Soodmand Tail It is very useful for energy and health as a serpent-like syrup. The oil of oil is extracted from its seeds. This oil was used primarily for cooking in the past. Even today, especially in rural areas, mustard oil is used,
Not only for cooking but also as a medicine.

Sarson Ka Soodmand Tail Surgery is healthy as well as being healthy and healthy. Women have used their skin and hair to make them healthy and healthier than the early days. S perfect oils increase the appearance of skin and hair intensely. I play a very important role. Here are the benefits of being listed:
Surgery oil is very beneficial for skin and safety.
Sarson Ka Soodmand Tail This oil helps in accelerating the skin due to the sun’s tendency and cleanses the skin and makes it clear naturally.
At the top level of respiratory oil, your skin is protected from the effects of sunlight sprinkles in the head of oil. (Vitamin E) is very high.
Sarson Ka Soodmand Tail Massage on the body of mustard oil gives rise to the skin, enhances youth and helps in accelerating the blood cycle.
It is very useful not only to eliminate early infections, but it is also beneficial to reduce the skin inflammation of the skin. Moreover, the wounds also get very fast.
Often lips skin dry in the cold season, which lips up and starts bleeding too. Sourcing oil is the best treatment for scattered lips, but do not put it on lip lips, but also Before sleeping at night, pour two drops in the nap and swing it daily.
Sarson Ka Soodmand Tail This process will eliminate your lips and they will never come dry. This is an amazing breakthrough, which gives lip-to-natural relaxation and helps keep them healthy and moisturized.
Surgical oil is the natural diet of the hair, a fine, thick, strong, and mustard oil is the best for the proper growth of hair. Its use gives essential nutrition to the hair and adds to the hair enlargement.
Massage of well-being in hair roots by warming mustard oil increases hair growth and increase blood during the skull.
Sarson Ka Soodmand Tail Syrup is a combination of orphan and minerals. It contains a large quantity of beta carotene (BETA CAROTENE) .butotrotein is converted into the body by converting into the Hayate A.This is considered as a very useful animal for the hair.
Surgical oil contains significant minerals such as ferrous, germanic acid (fatty acids), calcium and magnesium sum, which play a key role in hair development.
Sarson Ka Soodmand Tail Surgery oil provides the most essential nutrients for hair health, due to which the hair stops closure.T his rhyme performs a very effective tank in eliminating the pin and removes the dry hair. Gives retirement.

Sarson Ka Soodmand Tail This oil defects and protects against the vomiting caused by oil in the skin of the head. The best way to apply oil in the ball is to heat the heat lightly for 15 minutes and heat it. Cover the balls and take cold after two hours. This process prevents them from getting rid of every kind of rendering, making them tall, warm and good, which causes hair loss.

Sarson Ka Soodmand Tail Before sprinkled in the regular head of mustard oil, it can also be saved by a white hairstyle, and the hair can be naturally dark and shiny.O n the other day, before heading the head of the mustard oil Massage, in a few days you will feel a clear difference and the hair will become strong as well as black. Blood oil makes hair healthy.

Sarson Ka Soodmand Tail If you use mustard oil only in winter, then it will be better because the effectiveness of it is hot and it is useful for skin and hair in the head.
The fragrance or aroma of this oil comes out, which many people pass through and they avoid avoiding it, but they should look at its benefits instead of its arthritis. Counted in oils.

Date published: 2019-01-12

Source UrduPoint

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close