Face & Skin Issues

Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild

Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild

سردیوں کی پریشانی۔ خشک اور کھردری جِلد

Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild

امبر سلیم:
سر د ہوائیں ، ملائم اور گداز دھوپ اور کم ہوتا درجہٴ حرارت موسم کی علامات ہیں۔ جاڑوں کا مختلف افراد پر مختلف اثر ہوتا ہے۔ کچھ اس سے محفوظ ہوتے ہیں، اس لیے کہ ان کی جلد متاثر نہیں ہوتی، بلکہ سرخ اور خوب صورت ہوجاتی ہے۔ اس کے برعکس کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں ، جن کی پریشانیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے ان کے چہرے اور ہاتھوں کی جلد پھٹ جاتی ہے اور خارش ہونے لگتی ہے۔جسم کے یہ دونوں مقامات اہم ہیں، اس لیے کہ لوگوں کی نگاہ براہ راست انھی پر پڑتی ہے ۔ چوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ پاؤں اور چہرہ خوب صورت نظر آئے، لہٰذا ہمیں سب سے زیادہ ادھر ہی توجہ دینی پڑتی ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ خواتین اپنے چہرے کی زیبایش کی طرف زیادہ توجہ دیتی ہیں، جب کہ ہاتھ اور پاؤں کو نظر انداز کردیتی ہیں، جب کہ ہاتھ اور پاؤں کو نظر انداز کردیتی ہیں۔

پھٹے ہوئے ہاتھ اور پاؤں دیکھ کر ملاقاتی کو ناگوار لگتا ہے۔ نرم وملائم چہرہ اور ہاتھ پاؤں آپ کی شخصیت کا دوسروں پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ موسم سرما میں جب درجہٴ حرارت گرجاتا ہے تو ہوا خشک ہوجاتی ہے، اس میں رطوبت ختم ہوجاتی ہے۔ اس کا اثر ہماری جلد پر پڑتا ہت اور یہ خشک ، کھردری اور خارش زدہ ہوجاتی ہے۔ چناں چہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ آپ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں کی طرف معمول سے زیادہ توجہ دینی پڑتی ہے۔موسم کی تبدیلی سے قطع نظر آپ اپنے لیے جو مصنوعات مستقل استعمال کررہے ہوتے ہیں ، وہ بھی آپ کی جلد پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، مثلاََ نقصان پہنچانے والے سستے صابن ، سستے شیمپو اور سستی کریمیں وغیرہ۔ ان سے آپ کی جلد کی نرمی جاتی رہتی ہے اور یہ خشک ہوکر خارش پیدا کرنے لگتی ہے۔ تیز گرم پانی سے بھی جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔ چناں چہ ایسی تمام چیزوں سے اجتناب کیجئے، جو جلد میں خشکی پیدا کرتی ہیں۔آپ جو مصنوعات گرمی یا موسم بہار میں استعمال کرتے ہیں ، انھیں جاڑے میں ترک کردیں، کیوں کہ اس موسم میں ان کے اثرات بالکل الٹ ہوجاتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جاڑوں میں ایسی چیزیں استعمال کی جائے جن میں گلیسرین اور پٹرولیم جیلی ہو۔ جب بھی آپ ہاتھوں کو دھو کر خشک کریں، ان پر نمی ضرور لگالیں۔ ایسا لوشن خواتین گھروں میں تیار کرسکتی ہیں۔ایک بوتل میں نصف پیالی گلیسرین ، نصف پیالی لیموں کا رس اور نصف پیالی گلاب کا عرق ملا کرہلالیں۔ روز رات کو ہاتھ پاؤں دھونے کے بعد یہ لوشن اچھی طرح سے مل لیں۔ اس سے آپ کی جلد نرم وملائم رہے گی۔ جاڑوں میں اوپری جلد کے خلیے مردہ ہوجاتے ہیں، لہٰذا لوشن تیار کرکے ہاتھوں پیروں پر ملیں ، تاکہ مردہ کھال نکل جائے۔ اس کے لیے بھی آپ کو ایک لوشن تیار کرنا پڑے گا ۔ایک بوتل میں نصف پیالی سمندری نمک، چوتھائی پیالی ناریل کا تیل اور چار قطرے فراری تیل کے ملا کر اچھی طرح سے ہلا لیں۔ پانچ منٹ تک اس آمیزے کو ان مقامات پر لگا کر رگڑیں، جہاں کی کھال مردہ ہوچکی ہو۔ س منٹ بعد گرم پانی سے ہاتھ منہ دھونے کے بعد وہ لوشن لگالیں، جو پہلے تیار کیا تھا۔ اس عمل سے آپ کی جلد ملائم اور چکنی ہوجائے گی۔ جاڑوں میںآ پ جب بھی گھر سے باہر نکلیں، دستانے اور موزے پہن لیں ، اس لئے کہ آپ کی جلد پتلی، نازک اور حسّاس ہوجاتی ہے۔باہر کی ہوا سے جلد متاثر ہوتی ہے ۔ ایسے جوتے پہنیں ، جو آرام دہ اور فٹ ہوں۔ جاڑوں میں پھٹی ہوئی ایڑیاں اس وقت پریشان کرتی ہیں ، جب آپ انھیں مسلسل نظر انداز کرتے ہیں۔ اس کا ازالہ یوں ممکن ہے کہ ایک ٹب میں ہلکا گرم پانی بھر کر دو چمچے نمک ڈال کر گھول لیں۔ پھر اپنے پاؤں اس میں ڈال دیں۔ دس منٹ تک ایڑیاں رگڑیں ۔ پھر پاؤں نکال کر خشک کرلیں۔ایک چمچے پٹرولیم جیلی میں دو چمچے لیموں کا رس ملالیں اور اسے دونوں پاؤں، خاص طور پر ایڑیوں پر لگا کر نرم سوتی موزے پہن لیں۔ اس عمل کو کئی بارکریں۔ پھٹی ہوئی ایڑیاں جلد اچھی ہوجائیں گی۔ سرد ہوا سے پیروں اور ہاتھوں پر لکیریں اور دھبے پڑجاتے ہیں۔ رات سونے سے پیشتر ان پر ناریل یا زیتون کا تیل لگا کر مساج کریں۔ پھر صبح انھیں گرم پانی سے دھوڈالیں، داغ دھبے اور لکیریں صاف ہوجائیں گی۔ملتانی مٹی میں پانی ملا کر لگدی سے بنالیجئے۔ پھر اسے متاثرہ جگہوں پر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھوڈالیں۔ یہ عمل ہفتے میں تین بار کریں۔ پاؤں نرم وملائم ہوجائیں گے۔ جن خواتین و حضرات کے ہاتھ سردی میں زیادہ متاثر ہوجاتے ہوں ، انھیں چاہیے کہ وہ ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چٹکی پھٹکری ملا کر اسے ہاتھوں پر لگالیں ۔ پھر پانچ منٹ تک مالش کریں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ آخر میں گلاب، لیموں اور گلیسرین سے بنا لوشن لگالیں۔ ہفتے میں دوبار یہ عمل کریں۔ آپ کے ہاتھ ملائم اور خوب صورت ہوجائیں گے۔ ان ترکیبوں پر عمل کرنے سے سردی آپ کے پاتھوں پیروں کو نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-05

Mosam E Sarma Mein Jild Ki Hifazat

Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild By Amber Slam:
Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild  Head to head, mild and asses sunglasses and low temperature heat are signs of weather. Various people of the jaw have different effects. Some are safe, because their skin is not affected, but it turns red and smooth. Contrary to this, some people are also there, whose problems increase, their face and hands skin breaks and it becomes irritable.
Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild Both of these bodies of the body is important because people look at them directly. Because we want our hands and feet to look very good, so we have to pay attention to the most. It is commonly seen that women pay more attention to the pain of their face when they ignore hands and feet when they ignore hands and feet.
Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild Attending the broken hands and feet, the marriage seems uncomfortable. Soft imitation face and hand-foot affect your personality with a positive effect on others. In winter, Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild when temperatures heat, then the air becomes dry, it moisture. It has its effect on our skin and it becomes dry, rough and extravagant. Say, with climate changes, you have to pay more attention to your hands and legs than usual.
Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild Regardless of weather change, the products you are using for yourself are adversely affected by your skin, such as cheap soaps, cheap shampoo, and cheap creams etc. They soften your skin and it starts drying and drying. Damage hurts even faster than hot water. Let’s avoid all such things that make a skin quickly.
Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild The products you use in heat or spring, let them fall in the jaw because their effects in this season are completely overturned. The need is to use such things in the roots that contain glycerine and petroleum jelly. Whenever you wash and dry your hands, apply moisture to them. Such lotions can be developed in women’s houses.
Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild A bottle of half-sided glycerin, half-pearl lime juice, and half-rose rose. After washing hands everyday, get this lotion done well. It will soften your skin. The upper skin cells in the roots die, so prepare lotions and get to the hands on the feet, so that the dead should be removed. For this, you also have to prepare a lotion.
Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild Mix half-sided marine salt in a bottle, fourthly peel coconut oil and four drops mixed with frying oil well. Fry this mixture in five places for five minutes, where the skin is dead. After six minutes after washing the mouth with hot water, he should take a lot of lotions. With this process, your skin will be tested and tasted. Whenever you get out of the house, wear gloves and socks, because your skin becomes thin, delicate and sensitive.
Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild Outside air is affected soon. Wear shoes that fit and fit. The rotten sticks are troubled when you constantly ignore them. It can be said that it is possible to fill the hot water in a tub by adding salt to two sheets. Then put your feet in it. Rub the sticks for ten minutes. Then take the foot and dry it.
Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild A spoon mix two spoons of lemon juice in petroleum jelly, and wear both soft and slippers on both sides, especially on the heels. Take this process a lot. Stuffed sticks will get better soon. From the cold air to the legs and hands on the lines, the lines and the spots. Put the coconut or olive oil on the bed before sleeping, and massage them. Then wash them with hot water in the morning, stains and lines will be cleaned.
Make water mixed in the soil and mix it. Then let it stay in the affected places for 20 minutes. Then wash it with hot water. Do this process three times a week. Feet will become soft vitamin. Those women and gentlemen are more impressed in the cold, they need to mix a rock in an egg’s white and put them on their hands. Then massage for five minutes. Then wash with hot water. Finally, make lotions made of rose, lime, and glycerine. Do this twice a week. Your hands will be smooth and good. Following these recipes will not hurt your paths feet cold. Sardio Ki Preshani Khushk Or Khrdrii Jild

Date published: 2017-12-05

Source UrduPoint

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close