Health Tips Symptoms and Treatment

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid

روغن بادام کے حیران کن فوائد

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid

روغن بادام کے حیران کن فوائد

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid

نسرین شاہین

بادام کے تیل سے مالش کرنے سے جسم کو تازگی ملتی ہے جلد کی نرماہٹ ‘ہموار یت اور قدرتی کساؤپیدا کرنے کے لیے یہ بہترین روغن ہے
اللہ تعالیٰ نے انسان کو بڑی عظیم نعمتوں سے نوازا ہے ۔انہی عظیم نعمتوں میں خشک میوہ جات ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں جو نہ صرف غذائی اجزاء سے بھر پور ہوتے ہیں بلکہ طبّی لحاظ سے بھی صحت وتندرستی کے لیے بھی انمول ثابت ہوتے ہیں ۔

قدرت نے ان میں ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ایسی ایسی خصوصیات پوشیدہ فرمائی ہیں کہ ان کے سامنے بڑی قیمتی ادویات بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ مغرب میں غذاؤں ‘پھلوں سے علاج باقاعدہ طبّی سائنس کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔موسم سرما میں ساری دنیا کے لوگ خشک میوہ جات بڑی رغبت سے کھاتے ہیں ۔

ان میوہ جات میں بادام بھی شامل ہے جسے اپنی غذائی افادیت کی وجہ سے خشک میوہ جات کا بادشاہ بھی کہاجاتا ہے ۔

بادام کا درخت
بادام کا اصل وطن بحیرئہ روم کا ساحلی علاقہ ہے لیکن اب یہ جنوب مغربی ایشیا‘اٹلی ‘اسپین‘ امریکا‘ پرتگال‘ ایران‘ افغانستان اور مراکش میں بھی پایاجاتا ہے ویسے بر صغیر سمیت پوری دنیا میں ہزاروں برسوں سے بادام کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اسے ہم بین الاقوامی میوہ کہہ سکتے ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کے بادام سخت خول والے دوسرے میوؤں کا باواآدم ہے تو یہ بات بڑی حد تک درست ہو گی ۔بادام کا چھوٹا سادرخت ہوتا ہے جس کا تعلق گلاب کے خاندان سے ہے ۔بادام کے خول میں جو مغز ہوتا ہے۔ اس کی افادیت اپنی جگہ مسلم تو ہے کی مگر اس کے خول کی افادیت سے انکار کرنا مشکل ہے بادام کی دو مشہور قسموں میں کاغذی اور کاٹھا بادام شامل ہیں ۔
انگلینڈ میں بادام کے درخت سجاوٹ کے لیے لگائے جاتے ہیں ۔ایسے ہی درخت امریکا میں بھی لگائے جاتے ہیں ۔جن کی تعداد انگلینڈ سے بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ا س کے سفید پھول بالکل روئی کی مانند ہوتے ہیں ۔جو نہایت خوشنما نظر آتے ہیں۔ بادام کے درخت کی لکڑی بھی بہت کار آمد ہوتی ہے اور یہ کیبنٹ وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتی ہے ۔یادرہے کہ محض بادام کے خول کی تجارتی بنیاد پر بہت اہمیت ہے۔ چیچک کے نشان کو ختم کرنے کے لیے بادام کے خول کو سل پر چند قطرے دودھ ڈال کر آہستہ آہستہ گھستے رہیں ۔اس رگڑ سے جو پیسٹ حاصل ہوتا ہے اُسے انگلی کی نوک کی مدد سے چیچک کے نشان پر لگانے سے یہ نشانات بتدریج ختم ہوجاتے ہیں۔ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ اس عمل سے اُوپری حصے پر موجود ناہموار جلد ہموار ہوجاتی ہے اور رگڑ کی وجہ سے اندر کی شگفتگی باہر آجاتی ہے ۔اس عمل کو تجارتی انداز میں فیشیل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
بادام کو پاؤڈر کی شکل میں نارنجی کے چھلکے بادام کے چھلکے کے پاؤڈر ‘دلیہ یا آٹے میں ملانے سے یہ ایک بہترین اسکرب (Crub)بن جاتا ہے ۔اس پیسٹ کو ہوابند (اےئر ٹائٹ)ڈبے میں رکھیں اور آئل کلینزر سے کلینزنگ کرتے وقت اسے بطور اسکرب استعمال کریں ۔اسکرب دراصل جلد کو رگڑنے کا عمل ہے ۔بہر حال بادام کا خول اور بادام کے درخت کی لکڑی دونوں کار آمد ہیں ۔
بادام کے اجزائے ترکیبی
اس کے علاوہ بادام کے اجزائے ترکیبی میں پروٹین‘ بی گروپ وٹامنز‘ پوٹا شیم‘ میگنیزیم اور فاسفیٹ جیسے منرلز بھی ہوتے ہیں ۔بادام کے اجزائے ترکیبی سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ یہ بچوں نوجوانوں بزرگوں کے لیے یکساں مفید ہے بادام سے اعصاب مضبوط ہوتے ہیں اور جسم پھلتا پھولتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ باڈی بلڈرز یعنی تن سا ز‘بادام خاص طور پر استعمال کرتے ہیں ۔بادام کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے استعمال سے جسم میں چربی نہیں بڑھتی کیلشیم کی وجہ سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ومستحکم ہوتے ہیں یہ زود ہضم ہونے کی وجہ سے دماغ ار بینائی کے لیے مفید ہے ۔دماغی کام کرنے والوں کے لیے تو قدرت کا یہ خاص تحفہ ہے ۔بادام میں حراروں کی مقدار کافی ہوتی ہے یعنی سوگرام باداموں میں چھ سو حرارے ہوتے ہیں ۔اسے موسم سرما میں لوگ آسانی سے اسے ہضم کر لیتے ہیں ۔
بادام کی تا ثیر گرم ہوتی ہے لیکن چھلکا اُتارنے کے بعد معتدل ہوجاتی ہے ۔یادداشت کے لیے تو بادام اکیسر کی حیثیت رکھتا ہے مغل بادشاہ اکبر کی ذہانت کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ بادام استعمال کرتا تھا ۔بعض گرم مزاج لوگوں کو موسم سرما میں بھی موافق نہیں آتا ۔گرم مزاج کے لوگ گرمیوں میں بادام کا استعمال سروائی کی صورت میں کر سکتے ہیں یہ سروائی ہماری مشرقی روایت بھی ہے جو صحت کے لیے بہت مفید ہے ۔اس کی تیاری کا طریقہ یہ ہے ۔
دودھ‘ ایک کلو‘ مغزبادام‘15 سے18 عدد‘ خشخاش ‘ایک چائے کا چمچہ‘ سونف‘ ایک چائے کا چمچہ‘ مغزپستہ 12عدد‘ چھوٹی الائچی‘ تین عدد شہد ایک کھانے کا چمچہ تمام اشیاء دودھ میں پیش کریا مٹی کے بڑے پیالی میں گھونٹ کر برف سے ٹھنڈا کرکے نوش جاں کریں ۔اس سے طبیعت کو فرحت ملے گی اور توانائی ملے گی۔
بادام کی قسمیں
بادام کی دو قسمیں ہیں ۔بادام شیریں اور بادام تلخ شیریں یا میٹھا ہی بادام ہی کھانے کے کام آتا ہے ۔چھلکے کی سختی کے لحاظ سے بھی بادام کی دو قسمیں ہیں ۔
کا غذی بادام ‘کا ٹھا‘ بادام کھٹا یا ٹھڑ وابادام‘ کاغذی بادام چھوٹا ہوتا ہے لیکن اس کا چھلکا پتلا اور نرم ہوتا ہے جس کی وجہ سے آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے مگر کاٹھے یا ٹھڑرے بادام کا چھلکا سخت اور موٹا ہوتا ہے یہ آسانی سے نہیں ٹوٹتا ۔بادام کی گری میں روغن‘ شکر‘ پروٹین‘ معدنی اجزاء‘ نمکیات ‘نشاستہ اور وٹامنز پائے جاتے ہیں کڑوے یا تلخ بادام میں ان چیزوں کے علاوہ ایک بہت تیز قسم کا زہر” ہائیڈروسیانک ایسڈ“ پایاجاتا ہے ۔اس زہر کی صرف ایک بوند انسان کی زندگی کو ختم کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے ۔
بین الاقوامی منڈی میں بادامِ تلخ کی مانگ زیادہ ہے تاہم اس کا اندرونی طور پر استعمال منع ہے کیونکہ اس میں سک ایسڈ پایاجاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دوسرے ممالک میں بادام شیریں اور بادام تلخ الگ الگ کھیتوں میں لگا ئے جاتے ہیں تا کہ آپس میں مل نہ جائیں مگر ہمارے ہاں اس پر توجہ ہی نہیں دی جاتی ۔یہی وجہ ہے کہ ہر چوتھی یاپانچویں گری تلخ نکل آتی ہے ۔بادام شیریں ہویا بادام تلخ ہودونوں سے روغن بھی کشیدکیاجاتا ہے ۔بادام شیریں اور بادام تلخ کا روغن حسن کی حفاظت اور جلد کی رنگت نکھارنے میں استعمال ہوتا ہے بادام تلخ کا روغن عام طور پر کاسمیٹکس میں استعمال کیا جاتا ہے ۔خاص طور پر رنگت نکھارنے اور جھائیاں دورکرنے والی کریموں میں بطور خاص استعمال کیا جاتا ہے ۔
روغن بادام حسن کا محافظ
زمانہ قبل ازمسیح مصر کے بادشاہوں (فرعون )کی لاشوں کو محفوظ رکھنے کے لیے جو مصالحے تیار کیے جاتے تھے ان میں بادام کی گریاں استعمال ہوتی تھیں عراق میں سات ہزار برس پرانے اکے شہر کی کھدائی کے دوران ماہرین کو اس زمانے کے بادام ملے ہیں جن کا چھلکا اور گریاں بالکل محفوظ ہیں اور ذائقے میں بھی فرق نہیں آیا مگر روغن خشک ہو چکا ہے ۔یہ بادام عراق کے عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں ۔
بادام کا روغن جادوئی اثرات رکھتا ہے ۔طب میں اس کا استعمال مثانہ اور آنتوں کی خراش‘ خشک کھانسی اور قبض کشا کے طور پر ہوتا ہے دماغ کی خشکی بھی دور کرتا ہے ۔جسم کو توانائی دیتا ہے نیند لاتا ہے دماغ کو طاقتور بناتا ہے ۔روغن بادام کے طبّی خواص بیشمار ہیں اسے ہر گھر کی ضرورت سمجھاجاتا ہے ۔سر کا مساج ہویا چہرے کا روغن بادام کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے ۔
تلخ باداموں کا روغن حسن افزاء سنگھاری مصنوعات یعنی کاسمیٹک پروڈکٹس کی تیاری میں بطور خاص استعمال کیا جاتا ہے ۔چہرے کی جھائیوں کو دور کرنے اور جلد کی رنگت نکھارنے یا کے لیے بطور لیپ کیاجاتا ہے ۔اس وجہ سے عالمی منڈی میں بادام تلخ کی مانگ زیادہ ہے ۔تاہم تلخ بادام کا صرف بیرونی طور پر ہی استعمال کیا جاتا ہے ۔اندرونی طور پر اس کا استعمال منع کیا جاتا ہے ۔بادام میں ایک خاص قسم کے ریشے کی کافی مقدار ہوتی ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدددیتی ہے دل کی بیماری کم کرنے میں اہم ثابت ہوتے ہیں ۔یہ اجزاء Saponinsاورsterolsہوتے ہیں ۔بادام میں پائے جانے والے پروٹین کا خون میں شامل چکنائی پر اچھا اور مثبت اثر ہوتا ہے ۔
روغن بادام حسن کا محافظ ہے ۔ہر طرح کی جلد کے لیے روغن بادام بہترین ہے ۔حیرت انگیز طور پر اس کے تیل میں کئی مفید اجزاء شامل ہوتے ہیں ۔بادام کے تیل سے مالش کرنے سے جسم کو تازگی ملتی ہے اور ناہموار حصوں کو ہموار بناتا ہے ۔جلد کو نرم کرنے اور اس پر قدرتی کساؤیادلکش تناؤ پیدا کرنے کے لیے بادام کے تیل کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔اسی لیے جلد سے متعلق پروڈکٹ میں اس کو لازمی طور پر شامل کیا جاتا ہے ۔
خشک موسم سے متاثرہ پھٹے اور کھردرے ہونٹ چہرے کی دلکشی کو متاثر کرتے ہیں ۔خاص طور پر سردیوں میں یہ شکایت عام ہوتی ہے ۔ہونٹوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے شہد ‘بیکنگ پاؤڈر اور روغن بادام ایک ایک کھانے کاچمچہ ملا کر کچھ دیر کے لیے ہونٹوں پر لگائیں پھر ہلکے ہاتھ سے صاف کرکے روغن بادام لگالیں ۔اس عمل کو دن میں دوبار کرنے سے ہونٹ نرم وملائم رہتے ہیں ۔
بادام کا تیل احتیاط سے اپنی آنکھوں کے گرد کی جلد پر لگائیں اس حصے پر آہستگی ‘احتیاط اور نرمی سے پندرہ منٹ تک مساج کریں ۔اس کے بعد نم آلودکاٹن وول سے اس حصے کو صاف کرلیں ۔
روغن بادام میں چونکہ وٹامن ای کی خصوصیات کثیر مقدار میں پائی جاتی ہیں ۔اس لیے اس کو خواتین عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بطور اینٹی ایجنگ نیچرل پروڈکٹ کے استعمال کرسکتی ہیں۔ چہرے کی جلد کو خوبصورتی میں اضافہ اور جھریوں کو کم کرنے کے لئے روغن بادام سے چہرے کا مساج کریں ۔
اپنے چہرے کو کسی معیاری کلینزنگ لوشن سے اچھی طرح صاف کرلیں ۔اس کے بعد دو چمچے نیم گرم بادام کے تیل میں چند قطرے عرق گلاب کے شامل کرکے ہلکے ہاتھ سے انگلیوں کو گول دائروں میں حرکت دیتے ہوئے پورے چہرے کا مساج کریں۔ یہ عمل 5-10منٹ تک کریں ۔اس سے چہرے کی جلد کا دوران خون گردش کرے گا اور چہرے پر واضح ہونے والی باریک لکیریں اور جھریاں پھر کم ہوجائیں گی ۔اس کے علاوہ روغن بادام کے مساج کے ذریعے آنکھوں کے گردپڑنے والے سیاہ حلقوں اور جھریوں کو ختم اور کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
جلد کو نرم کرنے اور اس کے قدرتی تناؤ میں اضافے کے لیے بادام کے تیل کو خاص اہمیت حاصل ہے اس لیے جلد سے کی خوبصورتی بر قرار رکھنے اور اس کی بہترین نگہداشت کے حوالے سے تیار کی جانے والی پروڈکٹ میں روغن بادام کو لازمی طور پر استعمال کیا جاتا ہے برابر مقدار میں اسے زیتون کے تیل میں ملالیں تو یہ بہترین ہےئر ٹانک میں تبدیل ہوجاتا ہے۔اگر ٹربن تھراپی (سرپر تولیہ لپیٹنے کا عمل )سے قبل اس سے کھوپڑی پر مساج کرلیا جائے تو یہ عمل بالوں کے لیے بہت مفید ہے ۔
خشکی دور کرنے کے لیے نیم کے پتے کا سفوف اور کا فوراس کے تیل میں شامل کرکے لگائیں تو خشکی جاتی رہے گی نہانے کے پانی میں ایک چند قطرے ملالیں تو یہ جلد کوخشک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے ۔یہ عمل سردیوں میں بہت فائدہ مند رہتا ہے ۔
ایسے لوگ جن کی جلد خشک ہے اور جو بہت زیادہ مصروف بھی رہتے ہیں ۔انہیں چاہیے کہ وہ ایسی پروڈکٹ کا انتخاب کریں ۔جو اپنے اجزا میں بادام کا تیل ضرور رکھتے ہوں شکن آلود جلد بادام شامل والی نائٹ کریم سے بہت آرام پانی ہے ۔خشک جلد کے حامل افراد کو ایسا جیل اور کلینزنگ کریم استعمال کرنا چاہیے جن کی بنیاد بادام پر ہو یعنی بادام ان کے اجزا کا اہم حصہ ہو۔
خشک جلد پر اسے لگانے سے جلد کا کھنچاؤ جاتا رہتا ہے اور جلد تروتازہ ہو جاتی ہے ۔اگر اس کے تیل میں دلیہ شامل کرکے پیسٹ بنا کر چہرے پر لگایا جائے تو یہ حساس جلد کے لیے بہترین ماسک ثابت ہوتا ہے ۔بادام کو شہد اور انڈے کی زردی کے ساتھ ملا کر لگانے سے جلد خشک نہیں ہوتی ۔اس پیسٹ کو گردن کے آس پاس اور آنکھوں کے گرد لگانے سے سیاہ حلقے نہیں بنتے اور اگر پورے جسم میں لگالیا جائے تو جلد روشن تروتازہ اور موئسچرائز ہوجاتی ہے ۔مختصر یہ کہ بادام اور اس کا تیل صحت بخش اور فائدہ مند ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2019-31-01

Related Articels

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Amazing benefits of almond almonds
Nesrin Shaheen

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Massage of almond oil gives freshness to the body. The softness of the ‘smooth yarn and natural discharge is the best solution to it.
Allah has the blessed man with great blessings. In great blessings, dry fruits are a very important condition, which is not only full of nutrients but also in health as well as illiterate health.

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Power has shown such qualities for our physical and mental health that there are no precious medicines in front of them. That is why the nutrition in the West has a form of regular medical science. In the winter, people around the world eat dry fruits with a great deal.

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid These fruits include almonds, which are also known as the King of Dry potatoes due to their nutritional utility.

Almond tree
Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Almond’s real homeland is the coastal area of the Mediterranean Sea, but now it is found in Southwest Asia’s Atlas’ Spain ‘America’ Portugal ‘Iran’ in Afghanistan and Morocco, with the help of Sagheer-Sagir, it has a special significance for thousands of years in the world. It can be called international cuisine, but if the almonds are said to be the other side of the dry spell, it will be very accurate.

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid There is a little patriotism which is related to the family of Gulab. What is a mood in the shell? Its utility is Muslim in its place, but it is difficult to deny its utility, two famous types of almonds contain paper and almond almonds.
Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Almond trees are planted in England for decorations. as trees are planted in the U.S. too. The number is more than England. The white flowers of the oceans are exactly like crystal falls, which look very attractive. .

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Almond tree wood is also very caroused and it is used to make cabinets etc. It is merely the importance of the almonds’ trade base. To eliminate the chichi marks, add almonds a little bit to the slice of milk and slice it slowly. With the help of finger frying on the finger, applying the chichi marks these marks gradually. Are there Actually it is that this process improves the uncomfortable skin on the upper side and causes the inside of the inside due to friction .

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid This process is used as a fashion in a commercial way.
Powder ‘almond or flour powder of almond sprinkle of orange peel in the form of powder, it becomes a great scrab (Club). Keep this paste in the husband (airtight) container and while cleaning with oil cleaner. Use it as a scorpion. It is actually the process of rubbing the skin. However, the almonds of almonds and almond trees are both used to come.
Almond ingredients of almonds
Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Also, almond ingredients contain almonds such as protein ‘B group vitamin’, potato sham ‘magnesium and phosphate’. Unfortunately, the ingredient ingredients can be estimated to be useful for young people, alkaline nerves are strong. And the body spreads fruit. This is because the bodybuilders, especially the use of sau z’amamam, have a great effect. A great improvement in the body is that fat in the body does not increase fat due to calcium bones and tooths Strongly healthy, it is useful for brain infection because of digestive digestion. So, this is the special gift of power. The amount of cereals in coffee is sufficient, ie, pyramid almonds have six hundred cereals. This winter people easily digest it.
Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Almonds are warm, but the skin becomes moderated after stripping. Almonds for Alarm is a cause of acne. One reason for Mughal King Akbar’s intention was that he used almonds regularly. Some warm temperatures Winter does not even agree in winter.Good mood people can use almonds in summer as a survey, this survey is also our eastern tradition that is very useful for health .

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid It is the way to prepare.
Milk ‘one-kilogram’ mangolds ’15 to 18 number’ Khushkash ‘one teaspoon,’ saffron ‘, a tea spoon, the’ twisted ointment ‘, the small switch’ and the number three ‘honey’ of a meal presented in the milk. Cool it with cool ice and make it cool. It will get beauty and energy will get energy.
Types of almonds
Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid There is two types of almonds. Almond lions and almonds are sour lushes or sweet almonds. There are two types of almonds depending on the hardness of the skin.
The almond almonds’ tree ‘almonds are small or almond,’ paper almonds are small, but its skin is slim and soft, which breaks easily, but the skin of almonds or chopped almonds is tough and thick.

Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Almonds are known as ‘Sugar’ protein ‘minerals ingredients’ and are found in vitamins, in addition to those things in a bitter or bitter almond, a very fast type of poison is known as “hydrostatic acids”. Only one drop is enough to end human life.
Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid Almond demand is high in the international market, but its internal use is forbidden because it provides skid in it. This is why almond lions and almonds are spread in different fields in different countries so that they can I do not get mixed, but we do not care about it. That’s why every fourth or fifth

Source Urdupoint.

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close