Benefits of Breakfast

Nashta Zaroori Hai

ناشتا ضروری ہے

Nashta Zaroori Hai

ناشتا ضروری ہے

Nashta Zaroori Hai

کرن ناز
تندرستی ہزار نعمت ہے ،اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔اچھی صحت کا زیادہ انحصار غذائیت بخش غذا پر ہوتا ہے ،لہٰذا صبح کا نا شتا ،دو پہر کا کھانا اور رات کا کھانا متوازن غذا پر مشتمل ہونا چا ہیے۔تینوں وقت کے کھانوں میں نا شتا پورے دن کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ناشتے کی اہمیت کو اجا گر کرنے کے لیے ایک امریکی مصنف ایڈیلے ڈیوس کا یہ قول ہی کافی ہے:”ناشتا کسی بادشاہ کی طرح کرو،دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا مزدور کی طرح کھاؤ۔


جو افراد غذائیت سے بھر پور ناشتا کرتے ہیں ،وہ سارا دن ہشاش بشاش رہتے ہیں ۔جو افراد ناشتا نہیں کرتے یا ان کا ناشتا غیر صحت بخش ہوتا ہے ،وہ عموماً تھکے ہوئے ،ذہنی دباؤ کا شکار اور اعصابی تناؤ میں مبتلا رہتے ہیں ۔

موجودہ دور میں زندگی بہت تیز رفتار ہو گئی ہے ۔اہداف کی تکمیل ،بہت سارے کام اور ان کے لیے انتہائی محدود وقت ،ان سب باتوں کی وجہ سے ہم سب ہی اکثر وبیشتر ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ دباؤ ہماری صحت پر منفی اثرات مرتّب کرتا ہے۔


جب ذہنی دباؤ بڑھتا ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے انسانی جسم دوطرح کے ہارمونوں کا اخراج کرتا ہے، جنھیں ایڈر ینا لین(ADRENALIN)اور کارٹی سول(CORTISOL)کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دونوں ہارمون ایک طرح سے دباؤ اور تناؤ کے خلاف مزاحمت کا کام کرتے ہیں ۔اگر یہ دباؤ مسلسل رہے تو انسان وقت سے پہلے بوڑھا ہو سکتا ہے ۔
آپ یقینا کبھی نہیں چاہیں گے کہ جلد بوڑھے ہو جائیں یا آپ پر مستقل تھکن طاری رہنے لگے،کیوں کہ اس صورت میں آپ کسی بیماری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ۔اگر جسم زیادہ ہارمون پیدا کرے گا تو اس کا نتیجہ مٹا پے کی صورت میں ظاہر ہوسکتا ہے ،اس کے علاوہ ذیا بیطس قسم دوم اور یادداشت کی کم زوری کا عارضہ بھی لا حق ہو سکتا ہے ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ناشتے میں کیا کھانا چاہیے؟آپ ہمیشہ ایسا ناشتا کریں ،جو بھر پور غذائیت پر مشتمل ہو ،مثلا ً دودھ ،انڈا ،دہی ،دلیا ،روٹی اور پھل ۔جدید تحقیق کے مطابق کدو کے بیج اور کیلا میگنیز ےئم سے بھر پور ہوتے ہیں ،لہٰذا یہ آپ کے کھنچے ہوئے عضلات ڈھیلا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور انھیں کھانے سے بے خوابی سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔
انڈا ،دودھ ،دہی ،ڈبل روٹی اور کدو کے بیج حیاتین ب (وٹامن بی) کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہیں ۔یہ ذہنی دباؤ کو ختم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔انڈے اور دہی میں امینو تیزاب (AMINO ACID)ہوتا ہے ۔ یہ تیزاب انسانی دماغ میں استعمال ہونے والا ایک کیمیائی جزو”سیروٹونن“(SEROTONIN)بناتا ہے۔ ا س جزو کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ یہ غصے اور افسردگی کے جذبات کو قابو میں رکھتا ہے اور اس کی بلند سطح ہمیں خوشی کا احساس بخشتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اسے خوشی کا ہارمون بھی کہاجاتا ہے۔
گندم اور مکئی سے بنائی گئی اشیا ،مثلاً ڈبل روٹی وغیرہ جس میں بھوسی شامل کی گئی ہو ،ریشے اور نشاستے سے بھرپور ہوتی ہیں ۔یہ اشیا خون میں موجود شکر کی سطح کو قابو میں رکھتی ہیں ،جس کے باعث تھکن کا احساس نہیں ہوتا اور ہماری توجہ اپنے کاموں پر مرکوز رہتی ہے ۔جَو کا دلیا ناشتے میں ایک اچھی غذا ہے ۔جَو کے دلیے میں ایسا نشاستہ ہوتا ہے ،جو رفتہ رفتہ دیگر اجزا کے ساتھ مل جاتا ہے ۔
اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خون میں شکر کی سطح اعتدال میں رہتی ہے اور جسم کو صبح سویرے توانائی کی اچھی خاصی مقدار مل جاتی ہے۔دہی میں کیلسئیم ہوتا ہے اور یہ لحمیات (پروٹینز)سے بھی مالا مال ہوتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ناشتے میں لحمیات زیادہ مقدار میں لینے سے دیر تک بھوک نہیں لگتی ۔اس طرح دو پہر کے کھانے تک ہمیں کوئی الّم غلّم شے کھانے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور ہم تن دہی کے ساتھ اپنے کام نمٹانے میں مصروف رہتے ہیں ۔
آج کل بہت سی خواتین ملازمت بھی کرتی ہیں اور ان میں سے بیشتر ملازمتوں کی نوعیت کچھ ایسی ہوتی ہے کہ جنھیں انجام دینے کے لیے بیک وقت کئی چیزوں پر توجہ مرکوز رکھنی پڑتی ہے ،اس لیے ذہنی اور جسمانی طور پر چاق چوبند رہنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔جسم میں پانی کی کمی ہوتو اس کا اثر انسانی تو جہ پر پڑتا ہے ۔پانی کی مناسب مقدار،پھلوں کے رس اور چاے سے اس کی کمی کوپورا کیا جا سکتا ہے ۔دن بھر کی بھاگ دوڑ کے لیے ہمیں توانائی کی سطح کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے ۔
ا س مشکل کو دور کرنے کا سب سے بہتر طریقہ متوازن اور بھر پور ناشتے کے سوا کچھ نہیں ۔ہمارا جسم ساری رات آرام کرتا ہے اور نیند کے دوران نشوونما بھی پاتا ہے ۔یہی وجہ ہے ک صبح کے وقت اسے توانائی حاصل کرنے کے لے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے ۔خالی پیٹ رہنے سے روز مرّہ کے معمولات انجام دینا ممکن نہیں ہوتا ۔اس سے ہماری صحت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے ،اس لیے آپ خود بھی اچھا ناشتا کرنے کو معمول بنائیں اور بچوں کے علاوہ گھر کے دیگر افراد کو بھی بھر پور ناشتا کرنے کا مشورہ دیں ۔

تاریخ اشاعت: 2018-11-03

Nashta Zaroori Hai Breakfast is required
Kiran Naz
Nashta Zaroori Hai There is a lot of thousands of blessings, no one can deny this fact. The health of more health depends on nutritional food, so there is no breakfast, lunch, and dinner for a healthy diet. Disadvantaged foods are very important for the whole day. This is the view of an American author Adelaide Davis to spoil the significance of nutrition: “Breakfast as a king, lunch like prince And eat dinner as a laborer.

” Nashta Zaroori Hai  Those people who have nutrition full of breakfast are all overlooked. Those who do not have breakfast or their breakfast are unhealthy, usually tired, mental stress and nervous stress.

Nashta Zaroori Hai  Life has become very fast at the present time. Due to the fulfillment of God, many things and limited time for them, all of us often suffer mental stress overall, and this pressure on our health Negative effects

Nashta Zaroori Hai  In order to cope with mental stress when the human pressure increases, the human body eliminates two hormones, which are named Adrenalin and Carti Sol (CORTISOL). These two hormones work in a way to resist stress and stress. If this pressure persists, then humans can be old before time.
You will never really want to get older or get fatigue on you, because in this case, you may suffer from any disease. If the body produces more hormones, its result is reduced. I may appear, apart from thirty-two types and remedies of lesser remedies can also be auspicious.
Nashta Zaroori Hai Now the question is that what should I eat for breakfast? You always have breakfast, which consists of nutritional nutrition, such as milk, egg, yogurt, potatoes, bread, and fruit. According to research, seeds of pudding and banana Magnesium is full of sums, so they are helpful in helping you loosen your muscles and they also get relief from eating unhealthy.
Nashta Zaroori Hai The seeds of eggs, milk, dairy, double bread, and pumpkin is also the best way to achieve the biotechnology B (Vitamins B). This also helps in eliminating mental stress. The amino acid in the egg and dhee (AMINO ACID) happens. This acid creates a chemical component used in the human brain, “Sexton” (SEROTONIN). It is said about the ingredients that it controls the emotions of anger and depression, and its highest level is a feeling of joy. That is why it also calls happiness hormone.
Nashta Zaroori Hai Items made from wheat and corn, such as double bread etc., which include hungry, fiber and starch – These items control blood sugar levels, which does not cause fatigue. And our attention focuses on our actions.Y our good breakfast is a good diet. For which, it is hard to get, which gradually gets along with other ingredients.
Nashta Zaroori Hai The advantage of this is that blood sugar levels remain moderate, and the body gets a very good amount of energy in the morning. The car contains calcium and it is also rich with proteins. According to modern research, consuming more quantity of alcohol in the breakfast does not seem hungry for long. Unlike lunchtime, we do not need to eat food items, and we are busy engaging in our work with guts.
Nashta Zaroori Hai Today, many women also do jobs, and most of them have the nature of jobs that are concentrating on many things to perform at once so that they need to be unclean and physically unclean. If there is a lack of water in water, its effect is on the human side. The amount of fat, fruit juice, and rice can be reduced by the amount of water. The energy level for us to run around It’s difficult to maintain.
Nashta Zaroori Hai The best way to overcome the difficulty is nothing but a balanced and full-time breakfast. Our body rests all night and receives growth during sleep. That is why taking it to the energy at the earliest. It is not possible to keep daily routines from being a little stomach. It can affect our health badly, so you should make yourself a good breakfast and other children other than children Also offer a full breakfast buffet.
Date published: 2018-11-03

Source UrduPoint

Tags
Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close