Health Tips Symptoms and Treatment

Mazay Sardi Kay

مزے سردی کے

Mazay Sardi Kay

مزے سردی کے

Mazay Sardi Kay

تمثیلہ زاہد
اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ سارے موسم ہمارے لیے باعثِ رحمت ہیں ۔سردیوں کو زحمت نہ سمجھیں ۔ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔موسم کے اعتبار سے اللہ نے ہمیں ایسی چیزیں کھانے کے لیے عطا کی ہیں کہ ہم سردی کی شدت اور اس کے مضر اثرات سے بچ کر اس موسم کا لطف اُٹھا سکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے موسمی پھلوں اور سبزیوں میں وہ غذائیت رکھی ہے کہ ہم سردیوں میں وہ توانائی حاصل کر سکتے ہیں ،جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے ۔

موسمی پھل اور سبزیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو کئی بیماریوں مثلاً نزلہ ،زکام ،کھانسی ،بخار اور نمونیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے ۔
”صفائی نصف ایمان ہے ۔“مگر اس کے باوجود ہمارے ہاں ایک غلط رجحان یہ بھی پایا جاتا ہے کہ موسمِ سرما میں کئی کئی دن نہانے سے گریز کیا جاتا ہے ۔

یہ فعل درست نہیں ۔

روزانہ دن میں ایک مرتبہ نہانا ضروری ہے ۔نیم گرم پانی سے نہانے کاعمل آپ کو نئے سرے سے تازہ دم اور چست بناتا ہے ۔نہانے سے دوران خون تیز ہوجاتا ہے ،جس کی وجہ سے آپ اپنے اندر نئی توانائی محسوس کرتے ہیں اور پھر نئے سرے سے کام کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں ۔
موسمِ سرما میں جسم کی حرارت قائم رکھنے کے لیے مقوی غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔خشک میوے جیسے بادام،پستہ،مونگ پھلی،چلغوزے ،اخروٹ ،کا جو وغیرہ جسم کی حرارت کو بحال رکھتے ہیں ۔اصلی گھی سے تیار کردہ حلوے میں بھی ان خشک میووں کو استعمال کر کے ذائقے اور غذائیت دونوں کا فائدہ اُٹھا یا جا سکتا ہے ۔
اس موسم میں گرم مشروبات کا استعمال بھی ضروری ہے ۔یخنی اور مختلف قسم کے سوپ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ،تاکہ جسم کی قوت بحال ہو ۔اندرونی طور پر جسمانی نظام کا مضبوط رہنا ضروری ہے ۔
موسمِ سرما کی مناسبت سے سبزیوں کا استعمال ضرور کریں ۔سرسوں کا ساگ،چولائی،بتھوا،گاجر ،مولی ،گوبھی وغیرہ اور پھلوں میں سیب ،کینو ،موسمی ،انار،ناشپاتی اور دیگر پھل توانائی پہنچانے والی قدرت کی سوغاتیں ہیں ،جنھیں موسمِ سرما میں کھا کر لطف اُٹھایا جا سکتا ہے ۔
سردیوں میں ہفتے میں دوبار مچھلی ضرور استعمال کرنی چاہیے۔یہ ہمارے جسم کے نظام کو درست رکھتی ہے ۔مچھلی کا تیل بھی مفید ہے ۔سردیوں میں اس کا استعمال جسم کو ایسی توانائی فراہم کرتا ہے ،جس سے جسم کا مدافعاتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے ۔سرد موسم کی بیماریاں آسانی سے حملہ آور ہوتی ہیں ۔مچھلی کے تیل کی مدد سے سردی کے نزلہ زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔اس تیل کے استعمال کا کوئی نقصان نہیں ۔مچھلی کے تیل کا سب سے بڑ ا فائدہ یہ ہے کہ یہ تیل تقریباً ہر مرض میں فائدہ دیتا ہے ۔مچھلی کا تیل ،گولیوں ،کیپسول کی صورت میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
ہمارے ہاں سردیوں میں چائے کا فی کا رجحان بڑھ جاتا ہے ۔یاد رکھیے،زیادہ کیفین کا استعمال وقتی طور پر دماغ کو تیز رفتار بنا سکتا ہے ،مگر یہ عمل مثبت اور طویل مدت ہر گز نہیں ہوتا۔اگر دن میں تین کپ سے زیادہ کافی استعمال کرلی جائے تو خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے اور اُتنی ہی تیزی سے گر بھی جاتی ہے۔اس لیے اعتدال سے کام لینا ضروری ہے ۔پاکستان میں چائے کا رجحان قہوہ کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔عربوں میں قہوہ زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔صحت کے لحاظ سے یہ زیادہ مفید بھی ہے ۔
اپنی سوچ کے انداز کو بدلیے اور اُن چیزوں کا انتخاب کیجیے،جس سے آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں ۔
سردیوں میں ورزش کو بھی اپنے معمولی میں شامل رکھیے،تاکہ سُستی اور کاہلی سے بچا جا سکے۔اپنا ہر کام خود کرنے کی عادت ڈالیں ۔سردیوں میں لحاف میں گھس کر دُبک کر بیٹھنے کے بجائے تازہ ہوا میں
جائیں ۔خوب چہل قدمی کریں اور اس موسم کا لطف اُٹھائیں ۔

تاریخ اشاعت: 2019-01-02

Related Articels

Mazay Sardi Kay Fun cold
Tasilah Zahid
Mazay Sardi Kay All the seasons appointed by Allah are merciful to us. Do not consider the merciful women. We should thank God Almighty. By means of God, God has given us things to eat that we have the intensity of cold and The weather can be enjoyed by avoiding the adverse effects of this year .The Almighty has kept the nutrition in seasonal fruits and vegetable that we can achieve the energy in the winter, which requires our body.

Mazay Sardi Kay Along with careful use of seasonal fruits and vegetable, if not taken precautions, there is a risk of diseases such as patient, cold, cough, fever and pneumonia.
“Cleanliness is half faith.” Yet, a false trend in us is also found that many days are avoided in the winter.

This action is not correct.

Mazay Sardi Kay It is important to take a bath once a day. Use hot water with fresh water makes you fresh and fresh. The blood increases during pregnancy, due to which you feel new energy inside and then new Ready to work.
To keep the body temperature in winter, use food-related food. Almonds such as almonds, pistachios, pearls, straws, nutrients, etc., restore body temperature etc. By using these dry fruits, both flavor and nutrition can be beneficial or can be used.
Mazay Sardi Kay The use of hot drinks is also necessary for this season. Shrimp and various types of soup should be used so that the body’s strength is restored. In general, it is necessary to maintain a strong physical body.
Be sure to use vegetable on the occasion of winter, like sorts of sauce, cholai, a duck was, carrots, moli, cabbage, and fruits, canoe, seasonal, pomegranates, pearls, and other fruits are the gifts of energy that will give energy. Winter can be enjoyed by eating.
Mazay Sardi Kay Winter should use twice a week in fish. It keeps our body system accurate. Fish oil is also useful. Used in the currents it provides energy to the body, which strengthens the body’s immune system. Cold weather conditions are easily invaded. With the help of fish oils, cold fluid can be protected. There is no harm to use this oil. The biggest advantage of fish oil is that This oil benefits almost every single disease. Can also be used in the form of fish oil, bullets, capsules.
Mazay Sardi Kay We have a trend of tea per capita in the winter. Keep in mind, the use of more caffeine can make the brain faster, but this process is not positive and long-term every day. If more than three cups a day The blood sugar level increases and it is reduced as fast as possible. Therefore, it is necessary to take moderate work. Tea trend in Pakistan is more than the size of the body. It is also useful for health.
Mazay Sardi Kay Change your thinking style and choose what you can do a healthy life.
Add exercise to the winter in your usual way, so that you can afford to afford cheap and slice. Do everything you do to do it yourself. Instead of sitting in the wounds in the air, instead of sitting in the fresh air
Go on a walk and enjoy this season.

Date published: 2019-01-02

Source Urdupoint...

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close