Health Tips Symptoms and Treatment

Garam Masalay Health Tips

Garam Masalay Health Tips

گرم مصالح

 Garam Masalay Health Tips صحت کے محافظ
ہمارے روزہ مرہ کے پکوانوں کا لازمی جُز گرم مسالے کھانوں کو منفرد مہک،لذت اور ذائقہ فراہم کرتے ہیں ۔
جدید تحقیق کے مطابق گرم مسالے صحت کے محافظ بھی ہیں ۔یورپین ممالک جہاں پانی وغذا کو خالص وجراثیم سے پاک رکھنے کی گارنٹی دی جاتی ہے وہاں پر زیادہ افراد فوڈ پوائزننگ میں مبتلا ہوتے ہیں بہ نسبت ایشیائی ممالک جہاں ملاوٹ شدہ غذا اور ناقص پانی کے باوجود فوڈ پوائزننگ کے مرض کی شرح کم ہے ۔

حال ہی میں ایک تحقیق جو فوڈ پوائزننگ پر کی گئی سے پتہ چلا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ مشرقی ممالک میں پکوانوں میں بکثرت استعمال کیے جانے والے گرم مسالہ جات ہیں کہ جن میں کئی اینٹی فنگل ،اینٹی انفیکشن ،اینٹی سیپٹک ،اور درد وتکلیف کو رفع کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں ۔

کچن میں موجود بعض مسالے جو صحت کے محافظ بھی ہیں درج ذیل ہیں ۔

دار چینی
دار چینی دراصل ایک سدا بہار پودے کی خشک چھال ہوتی ہے ۔اس کا آبائی گھر سری لنکا ہے ۔دنیا میں سب سے زیادہ دار چینی کی پیداوار رکھنے والا ملک ہے ۔جو دار چینی ہم استعمال کرتے ہیں وہ پودے کی بیرونی چھال ہوتی ہے ،جس کو پٹیوں کی صورت میں درخت سے چھیل کر علیحدہ کرلیا جاتا ہے پھر سورج کی روشنی میں سوکھا کر خشک کرکے ایک سائز میں کاٹ کر فروخت کیا جاتا ہے ۔
دار چینی ناصرف پکوانوں میں ذائقہ وخوشبو دینے کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ تقریباً 1500قبل مسیح سے مصری اسے جلد کے امراض اور السر کے معالجے کے لیے بھی بیرونی طور پر استعمال کرتے رہے ہیں ۔چونکہ یہ گرم مزاج رکھتی ہے ،اس لیے ٹھنڈ کے تمام تر مضر اثرات سے علاج کے لیے مفید ہے ۔ساتھ ہی گٹھیائی درد کے علاج میں بھی مفید بتائی جاتی ہے ۔اس کا گرم مزاج نظام ہاضمہ کے لیے مفید ہے اور اُپھارے میں بھی معاون ہے ۔
یہ متلی ،قے ،دست اور بدہضمی کے علاج کے لیے استعمال ہورہی ہے جب کہ اس کی شاخیں اندرونی طور پر ٹھنڈے ،ہاتھ پیروں میں خون کی گردش کو تیز کرنے کے لیے مفید بتائی جاتی ہے ۔اس میں کچھ اینٹی فنگل خصوصیات بھی ہوتی ہیں ۔اس کا تیل انفیکشن میں مفید ہے ۔عموماً ایک چٹکی دار چینی ،پاؤڈر ،چائے میں شامل کرکے نزلے ،زکام ،درد اور بد ہضمی میں مفید ہے ۔اس کے علاوہ ٹھنڈ کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے چائے میں دار چینی،ادرک کے عرق کے ساتھ استعمال کرنا مفیدہوتا ہے ۔
جائفل
گرم مسالوں میں شامل جائفل بھی ایک قدیم مسالہ ہے یہ ایک پودے کا بیج ہوتا ہے ۔اس بیج کا خول جوتری کہلاتا ہے اوروہ بھی ان گرم مسالوں کی فہرست میں شامل ہے ۔
جائفل کا استعمال نظام ہاضمہ ،متلی ،قے اور ہیضے کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔بیماریوں کے دوران اس کا استعمال شفا کے لیے مفید ہوتا ہے ۔اس کاروغن یا تیل پٹھوں اور عضلاتی درد میں بھی مفید ہے ۔
پیٹ پر اس کا مساج ،پیٹ درد اور مخصوص ایام کے درد کی تکلیف سے نجات فراہم کرتا ہے ۔تھوڑی سی تازہ جائفل اگر کیلے ،ملک پڈنگ پر چھڑک لی جائے تو یہ متلی ،قے سے محفوظ رکھتی ہے اور سکون آور بھی ہے اس لیے یہ درد کودُور کرتی ہے ۔گردن میں تناؤ کے باعث پیدا ہونے والی اکڑن ،اینٹھن اور درد کو ختم کرنے میں مفید ہے ۔
لونگ
لونگ ،خشک اور بغیر کھلی پھول کی کونپل ہوتی ہے جو کہ ایک سدا بہار درخت پر لگتی ہے ۔یہ انڈونیشیا ،
مدگاسکر اور تنزانیہ میں وافر مقدار میں پیدا ہوتی ہے ۔اس کے پھول سال میں دوبار آتے ہیں ۔جب اس کی کلی پوری طرح سے نکل جاتی ہے تو اس کے پھول بننے سے پہلے ہی توڑ لیا جاتا ہے ۔اس کے بعد سورج کی روشنی میں رکھ کر سکھا لیا جاتا ہے ۔جب یہ سوکھ کر لکڑی کی طرح سخت ہوجاتی ہے تو پھر انہیں محفوظ کرکے فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے ۔
لونگ ذائقے میں تیز ،کسیلی ہوتی ہے ۔اسے چبانے کے بعد منہ میں گرمی محسوس ہوتی ہے ۔اس میں Eugenolنامی جزو ہوتا ہے جو کہ دار چینی میں بھی ہوتا ہے اور اس کی موجود گی کی وجہ ہی سے اس کو ایک متفرد ذائقہ ملتا ہے ۔یہ پکوانوں میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ دوا کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے ۔یہ گردوں کے لیے مفید ہے ،توانائی اور جسمانی طاقت کو بحال کرتی ہے ۔
لونگ ہچکیوں ،متلی اور ٹھنڈ کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے ۔لونگ کا عرق دانت کے درد کے لیے مفید ہے ۔اسی لیے اس کے عرق کو ٹوتھ پیسٹ اور دانت کی ادویات میں شامل کیا جاتا ہے ۔
الائچی
سبزوسیاہ دونوں الائچیاں ناصرف پکوانوں کی لذت بڑھاتی ہیں بلکہ یہ سالہا سال سے طبّی مقاصد میں بھی استعمال ہوتی آرہی ہے ۔یہ ہاضمے اور سینے میں جکڑن وبلغم کے لیے مفید ہے ۔متلی ،قے کی کیفیات میں الائچی چبالینا موثر ترین تدبیر ہے ۔
الائچی کا آبائی گھر جنوب ہندوستان ہے ۔اسے جوڑوں کے درد کے لیے بہت مفیدخیال کیا جاتا ہے ۔
الائچی کے بیج اپھارے اور بدہضمی میں بھی مفید ہیں ۔یہ کھانسی وٹھنڈکے اثرات کے لیے بھی مفید ہے۔
ہلدی
گیر خوبیوں کا حامل ایک مشہور مسالہ کہ جو برِ صغیر پاک وہند کے پکوان کا لازمی جُز ہوتا ہے یہ ہر کری ،
سالن ،ترکاری کی تیاری کی جان تصور کی جاتی ہے ۔یہ بنیادی پکوانی جُز پاک وہند کی روز مرّہ کی زندگی کا لازمی حصہ ہے ۔ایک منفرد رنگ اور ذائقے سے یہ ہر ثقافتی وعلاقائی پکوان کو ایک انفرادیت عطا کرتی ہے ۔ہلدی ناصرف پکوانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعما ل ہوتی آرہی ہے بلکہ علاج معالجے اور حسن و خوبصورتی کو نئی رونق بخشنے وجلا دینے کا کام بھی دیتی آرہی ہے ۔آج بھی پاک وہند میں دلہن ،
دولہا کو خاص طور پر ہلدی کے اُبٹن سے کلنزنگ کی جاتی ہے ۔
ہلدی نظامِ ہاضمہ ،گردش خون اور نظامِ تنفس کو چاق وچو بند رکھنے کے لیے مفید ہے چونکہ اس میں اینٹی سپٹک خواص ہوتے ہیں ۔اس لیے فوڈ پوائزننگ (Food Poisoning)اور ہاضمے کی خرابیوں سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔بیرونی استعمال کے لیے اس کو شہد کے ساتھ ملا کر موچ ،رگڑ ،
خراش اور گھٹیائی درد کے لیے موزوں خیال کیا جاتا ہے ۔دودھ میں ملا کر پینے سے خون صاف ہوتا ہے اور جلد کی شادابی ونکھار میں اضافہ ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی یہ خواتین کے مخصوص ایام کے مسائل کے لیے بھی مفید بتائی جاتی ہے۔
جدید تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہلدی قدرتی طور پر ٹشوز میں عملِ تکسید (Oxidation)کا کا م کرتی ہے اور صفرا (Bile)کی پیدا وار کو بڑھاتی ہے ،خون کو پتلا کرتی ہے اور کولیسٹرول لیول کو کم کرکے دل کے امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ہلدی میں کچھ اینٹی کینسر خاصیتیں بھی موجود ہوتی ہیں ۔
ہلدی گھٹیائی امراض میں دفع سوزش کے لیے موثر خیال کی جاتی ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2019-01-21

Garam Masalay Health Tips Hot spices Garam Masalay Health Tips Health Protector The essential ingredients of our fast-food dishes provide unique flavor, delight and taste to the foods.
According to modern research, hot spices are also health careers. Many countries are suffering from food poisoning, including Asian countries, where mixed foods and poor water are available in Europe where water and water are guaranteed to keep pure liquor-free. Even though the risk of food poisoning is low.

Garam Masala Health Tips Recently, research conducted on food poisoning showed that this is because the dishes in the East countries are hot spices used in many anti-fungal, anti-infections, anti-peptics, and pain. Virtualization features properties to cure.
Some of the spices contained in the kitchen are also the protection of the health.

cinnamon Garam Masalay Health Tips
Garam Masala Health Tips Cinnamon is actually a dried barrel of a spring. Its native home is Sri Lanka.T he country is the most populous sugar production company.C children we use are plants’ outdoor bars, The one which is separated from the tree in the form of stripes, then it is dried and dried in sunlight and sold in one size.
Cinnamon is used to absorbing taste in unusual dishes, but also 1500 BC Christians have been using it for outdoor therapies and ulcer therapies as well. Because it keeps warm temperatures, so all of the cold It is useful for treating a disorder. As well, it is also useful in treating gland pain. It is useful for the digestive treatment and is also helpful in your diet. Garam Masalay Health Tips
It is used for treating nausea, vomiting, carditis, and when it is useful to speed blood circulation in the cold, hand legs, its branches also contain some anti-finger characteristics. Its oil is useful in infection. Usually, a useful sugar, powder, tea is included in nausea, cold, pain, and digestive digestion. In addition to chronic pains of tea, curd, ginger It is useful to use with the intention. Garam Masalay Health Tips
Untrue
Garam Masala Health Tips Alkalis, also included in hot spices, is an ancient spice, it is a seed. This seed is called a mustard grape and is also included in the list of hot spices.
Use of rectangle protects from systemic, nausea, vomiting and diabetes. Used during pregnancy it is useful for healing. This carpenter or oil is also useful in muscle and muscular pain.
Salvation from her massage, abdominal pain, and specific pain on the stomach. If a fresh refined banana, sprouted on the country pudding, it is neutral, vitamin and also provides relief. It hurts the pain. It is useful to eliminate stress, pestilence, and pain caused by stress in the student.
Living Garam Masalay Health Tips
Garam Masala Health Tips There is a living, dry and a flower of open flowers which takes place on a spring. It is Indonesia, Garam Masalay Health Tips
Madagascar and Tanzania generate sufficient amounts of water. These flowers come twice in the year.W hen its clay is completely exhausted, its flower is broken before it becomes formed.T hen the sunlight It is taught to keep it. When it is dry and becomes harder than wood, then it is preserved and offered for sale.
Long-sleeved in the living flavor, it feels warm in mouth after kissing. It contains an ingredient called Eugenol, which is also in curd and its presence has a unique taste. .It is used as a medication as well as increase the taste in the dishes.It is useful for kidneys, reinforces energy and physical strength.
The living is protected from hiccups, nausea and cold effects.T he lifestyle is useful for dental pain. For that reason, its duration is included in toothpaste and tooth medication.
Alike
Garam Masala Health Tips Subzozia both sides increase enormousness of nutritious dishes, but it has also been used for medical purposes since the year. It is useful for rituals in cardiac and chest. It is the best way to wear alone in cardiovascular conditions.
Elitch’s native home in South India. It is very useful for joint pain.
Alive seed seeds are also useful in appetite and abuse. It is also useful for the effects of cough vitamin.
Turmeric Garam Masalay Health Tips
Garam Masala Health Tips A well-known spice that is an integral part of purely pure dishes,
Life is considered to be the life of the manufacture of years, this is an essential part of the daily life day of life. Unique colors and flavors give it an individuality to every culturally promised dish. It is also used to increase the taste, but also provides treatment therapies and beauty and beauty to reflect new dreams. Even today, the bridle,
The groom is especially annually shaped by turmeric.
The turmeric system is useful for keeping hemorrhoids, circulation blood, and system respiratory injection because it contains anti-specific fuels. Therefore food is used to prevent food poisoning and gastrointestinal disorders. For her to be honey, friction, Garam Masalay Health Tips
Garam Masala Health Tips It is considered suitable for pain and dysfunctional pain. Drinking mixed in the blood helps clean blood and increase skin fatigue.With this, it is useful for women ‘s specialty problems as well.

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close